اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار: چار جولائی کو عازمین حج کی پہلی فلائٹ - ٹرین

ملک کے مختلف گوشوں کی طرح بہار سے بھی عازمین حج روانگی کو تیار ہیں، بہار سے عازمین حج کی پہلی پرواز چار جولائی بروز جمعہ کو ہیں۔

بہار: پانچ جولائی کو عازمین حج کی پہلی فلائٹ

By

Published : Jul 4, 2019, 9:10 PM IST

Updated : Jul 4, 2019, 10:17 PM IST

اسی سلسلے میں بھاگلپور کے بھی عازمین حج پٹنہ کے لیے روانہ ہونے لگے ہیں۔

3 جولائی کو بھاگلپور کے قریب 22 عازمین حج پٹنہ کے لیے روانہ ہوئے تھے، اسی کڑی کے طور پر جمعرات کو بھی بڑی تعداد میں عازمین حج، صورت ایکسپریس، غریب رتھ اور دیگر ٹرینوں سے پٹنہ روانہ ہوئے۔

بہار: پانچ جولائی کو عازمین حج کی پہلی فلائٹ

اس کی روانگی کے لیے نصرت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر عازمین حج کی روانگی کے لیے خاص انتظام کیا گیا تھا۔

ٹرین میں سوار ہونے سے پہلے عازمین حج نے ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ، خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی۔ اس موقع پر حج پر روانہ ہونے والوں میں بھاگلپور سے 21 سال کا نوجوان کامران بھی شامل ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگ ملک میں امن قائم کرنے میں اپنا تعاون دیں اور وہ بھی سوئے حرم میں اللہ تعالی کے سامنے ملک میں امن ا امان اور ترقی کے لیے دعا کریں گے۔ اس موقع پر حاجیوں کو روانہ کرنے کے لیے ناگرک سیوا سمیتی کے صدر رضوان خان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Last Updated : Jul 4, 2019, 10:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details