ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنان میں جھڑپ - جھڑپوں کا سلسلہ جا ری
مغر بی بنگال میں دوسر ے مرحلے کی پولنگ کے بعد بھی ترنمول کا نگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم میں گولی چلنے سے ایک لڑکا بری طرح زخمی ہو گیا۔
چوپڑا تھا نہ علاقے میں ترنمول کا نگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران بم بازی اور فا ئر نگ ہوئی جس میں محمد عبداللہ نام کیا ایک لڑ کا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس نے جا ئے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ترنمول اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بم بازی اور فا ئر نگ ہو ئی۔ اس جھڑپ میں محمد عبداللہ نام کا لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
زخمی لڑکے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیاہے جہاں اس کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔
بی جے پی نے ترنمول کانگریس کے حامیوں پر ترنمول کا نگریس کی مخالفت کر نے والوں کے گھر وں پر حملہ کرنے کا الزام لگا یا۔
ترنمول کا نگریس نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے غنڈوں نے ترنمول کے کارکنان کے گھروں پر حملہ کیا۔ ان کی گولی سے محمد عبداللہ زخمی ہوا۔