کولکتا میئر کا سی پی آ ئی ایم سے متعلق متنازع بیان
کولکاتا کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے متنازع بیان دیا اور کہاکہ 'سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے مجھ سے کہاکہ ان کی پارٹی کو دیکھ کر لوگ تھوکتے ہیں'۔
متنازع بیان کے بعد سی پی آئی ایم نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم سے معافی مانگنے کا مطا لبہ کاہے۔
شہری وترقیاتی وزیرفرہاد حکیم نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاتھا کہ سی پی آ ئی ایم کے ایک رہنما نے مجھ سے ملاقات کرکے کہا تھا کہ اب سی پی آ ئی ایم کو کوئی پسند نہپیں کرتاہے۔
لوگ پارٹی کے جھنڈے اور پوسٹر پرتھوکتے ہیں۔ریاست مغر بی بنگال میں نہ صرف سی پی آ ئی ایم بلکہ اس کی حلیف جماعتوں کابھی برا حال ہے۔
فرہاد حکیم سے جب سی پی آ ئی ایم کے رہنما کانام پوچھا گیا تو انہوں نے کہ نام بتا کر کیا ہوگا۔ سی پی آ ئی ایم کے رہنما نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس میں جھوٹ کیاہے۔ سی پی آ ئی ایم پارٹی مر چکی ہے۔ پارٹی کے کارکنان مردہ ہو چکے ہیں۔اسی لیے سی پی آ ئی ایم اور اس کے کارکنان نے بی جے پی کی حمایت کر تے ہیں۔