دراصل جب آگ لگی تو صبح میں تقریباً تین بجے ہی ایک مقامی شخص نے فائر عملے کو فون کیا، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچتے ہی ریسکیو کرکے تقریباً 50 لڑکیوں کو باہر نکالا۔
گرلز ہوسٹل میں آتشزدگی، چھ لڑکیاں بیہوش خیال رہے کہ کچھ روز قبل سورت کے ایک کوچنگ سینٹر میں بھی آگ لگی تھی جس میں درجنوں طلبا ہلاک ہوگئے تھے، ویسا ہی ایک معاملہ دہلی کے جنکپوری علاقے میں بھی پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے اس ہاسٹل میں الیکٹرانک پینل میں بھیانک آتشزدگی ہوئی ہے، جس میں چھ لڑکیاں بیہوش ہوگئیں جبکہ ایک لڑکی نے پہلی منزل سے کود کرکے اپنی جان بچائی ہے۔
لڑکیوں کو وہاں کے قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں اب ان سبھی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، جبکہ کود کر جان بچانے والی لڑکی زخمی ہوگئی ہے۔