پانچویں مرحلے کے لیے سات ریاستوں کی 51 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
اس مرحلے میں کل 674 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قیسمت کا فیصلہ آج ای وی ایم میں بند جائے گا۔
پانچویں مرحلے میں اتر پردیش میں 14، بہار میں 5، جموں و کشمیرمیں 2، جھارکھنڈ میں4، مدھیہ پردیش میں7، راجستھان میں 12 اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔۔
آج عام انتخابات سنہ 2019 کے پانچویں مرحلے کے تحت ووٹنگ جاری ہے، سات ریاستوں کے 674 امیدوار 51 پارلیمانی حلقے میں اپنی قسمت آزمائیں گے، جبکہ سبھی مرحلے کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔