اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیعہ برادری کا سعودی حکومت کے خلاف احتجاج

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں شیعہ اثنا عشری جماعت نے کمشنر کو میمورنڈم دے کر حکومت سے مطالبہ کیا وہ آل سعود کی ظالمانہ حرکتوں کے روکنے کے لیے بات چیت کرے۔

سعودی حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 13, 2019, 6:32 AM IST

واضح رہے کہ آج ہی کے دن سعودی حکومت نے1925 میں جنت البقی میں واقع حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبر سمیت متعدد صحابہ کرام اور تابعین کی قبروں کو منہدم کر دیا تھا۔

سعودی حکومت کے خلاف احتجاج
شیعہ جماعت نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نے کبھی بھی ظالموں کا ساتھ نہیں دیا اور بھارت امن پسند ملک رہا ہے اس لیے وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کی وہ آل سعود کی ظالمانہ حرکتوں روکنے کے لیے اس بات چیت کرے۔

شانو پنجابی نے میمورنڈم پڑھ کر بین الاقوامی معاہدوں کا حوالہ دے کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیعہ عوام پر ظلم و ستم بند ہو اور یہ میمورنڈم وزیراعلی تک پہنچا دیا جائے کہ وہ آل سعود حکومت کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے مولانا سید کمال ابن رضوی نے کہا کہ وہ وزیراعلی تک اپنی بات پہنچانے کے لیے یہاں میمورنڈم دینے آئے ہیں، وہ حکومت سے مطالبہ کرتے آل سعود کی ظالمانہ حرکتوں کو روکنے کے لیے وہ دباؤ بنائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details