اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھارتی کسان یونین کا احتجاج، ڈی ایم پر مقدمے کا مطالبہ

بارہ بنکی کے رانی گنج شراب حادثہ پر ہنگامہ کم نہیں ہورہا ہے۔کسان یونین بھانو گٹ بھی مسلسل انتظامیہ پر حملہ آ ور ہے۔ بدھ کو کسان یونین بھانو گٹ کے رہنماؤ ں نے ڈی ایم دفتر پر احتجاج کیا۔ اور ان پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی کسان یونین کا احتجاج، ڈی ایم پر مقدمے کا مطالبہ

By

Published : May 31, 2019, 4:43 AM IST

دراصل بھارتی کسان یونین بھانو گٹ نے 12 مارچ کو میمورنڈم دے کر رانی گنج شراب خانہ کی شکایت کی تھی کی وہاں سے نقلی، ملاوٹی اور زہریلی شراب فروخت کی جا رہی ہے۔

کسان رہنماؤں کا الزام ہے کہ ڈی ایم نے ان کی شکایت پر غور نہیں کیا۔ اگر کیا ہوتا تو اتنا بڑا حادثہ پیش نہیں آتا۔ انہوں نے ڈی ایم کو ان کا ذمہ دار بتاتے ہوئے ڈی ایم کے خلاف نعرہ بازی کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی کسان یونین کا احتجاج، ڈی ایم پر مقدمے کا مطالبہ

کسان رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ہالک شدہ افراد کے اہل خانہ پر پولیس بیان بدلنے کا الزام بھی لگا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details