اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنارس کا ایک ریلوے اسٹیشن جدید سہولیات سے آراستہ

ریاست اترپردیش کے بنارس شہر میں چار ریلوے اسٹیشنز ہیں جن میں وارانسی جنکشن سب سے اہم اسٹیشن ہے۔ اس کے علاوہ تین اسٹیشن کاشی، وارنسی سٹی اور منڈوا ڈیہہ ہیں۔

منڈوا ڈیہہ ریلوے اسٹیشن

By

Published : Jun 12, 2019, 1:04 PM IST

Updated : Jun 12, 2019, 1:50 PM IST

منڈوا ڈیہہ ریلوے اسٹیشن

کاشی اسٹیشن کوئلوں کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ وارانسی جنکشن اور وارانسی سٹی میں تو پہلے سے ہی کافی رونق تھی لیکن منڈوا ڈیہہ اسٹیشن پرانے زمانے کے کسی گاؤں کا اسٹیشن معلوم ہوتا تھا۔ یہ اسٹیشن جدید سہولیات سے عاری تھا۔ جہاں نہ بیٹھنے کی جگہ تھی اور نہ ہی دیگر سہولیات۔

گزشتہ چند برسوں میں اس اسٹیشن پر حکومت کی خاص توجہ رہی اور وزیراعظم نریندر مودی کے وارانسی پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان بننے کے بعد اس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا۔ اب یہ اسٹیشن بنارس کا سب سے خوبصورت اسٹیشن ہے جہاں جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ خوبصورت تالاب اور دلکش فوارے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس اسٹیشن پر گاڑیوں کی آمد و رفت کم ہے لیکن مسافروں کی توجہ اس جانب مرکوز کرنے کے لیے حکومت نے یہاں سے سفر کا آغاز کرنے والوں کے لیے ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔ اب دہلی جانے والی کئی گاڑیاں یہاں سے چلائی جا رہی ہیں۔

یہ اسٹیشن ایک طرح سے شہر کے قلب میں واقع ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو یہاں سے ٹرین لینے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔ مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر یہاں پر سواریوں کے لیے سہولیات بھی بہتر کی گئی ہیں۔ یہاں بھیڑ کم رہتی ہے اور اسٹیشن ہر وقت صاف ستھرا بنا رہتا ہے۔

اسٹیشن پر ان دنوں برقی سیڑھیاں اور لفٹ وغیرہ بھی لگا دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو اپنا سامان لے جانے اور لانے میں کافی سہولت ہوتی ہے۔

Last Updated : Jun 12, 2019, 1:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details