اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایگزیکٹو افسر رشوت لیتے ہوئے کیمرے میں قید - جموں و کشمیر

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں میونسپل کمیٹی اننت ناگ کے ایگزیکٹو افسر محی الدین ملک کسی انجان شخص سے رشوت لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔تاہم اس ویڈیو میں رشوت دینے والا شخص نظر نہیں آ رہا ہے۔

ایگزیکٹو افسر رشوت لیتے ہوئے کیمرے میں قید

By

Published : Jul 4, 2019, 7:48 PM IST

ایگزیکٹو افسر اننت ناگ محی الدین ملک نے چند ماہ قبل ہی اننت ناگ میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا ۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فون پر ان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون رسیو نہیں کیا ۔

اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کی جانب سے مذکورہ افسر کو اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

ایگزیکٹو افسر رشوت لیتے ہوئے کیمرے میں قید

صوبائی کمشنر بصیر احمد خان نے مذکورہ افسر کو اپنے دفتر اٹیچ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details