پنجاب کے وزیراعلی کپٹین امریندر سنگھ نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کرتار پور راہ داری سمیت گرونانک دیو کے 550 ویں پرکاش پرب تقریبات میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔
کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ دونوں نے ریاستی حکومت کے تاریخی تقریبات میں حصہ بننے کی دعوت نامہ کو قبول کرلیا ہے۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایاکہ وزیراعظم اور صدر دونوں کو اس پروگرام سے متعلق تفصیلی جانکاری دے دی گئی ہے۔
تاہم وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے دونوں سے درخواست کی ہےکہ وہ ڈیرا بابا نانک میں منعقد کرتارپور راہ داری کے تقریب میں شرکت کریں اور سلطان پور لودھی میں 12 نومبر میں منعقد ہونے والی اہم پروگرام میں بھی شرکت کریں۔
وہیں وزیراعلی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور دعوت دی کہ وہ کرتارپور صاحب کے پہلے آل پارٹی جاٹھا میں شامل ہوں۔
وزیراعلی نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ان کی دعوت کو قبول کرلی ہے اور وہ جاٹھا کی قیادت بھی کریں گے۔
وزیراعظم مودی سے اپنی ملاقات میں، امریندر سنگھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آل پارٹی جاٹھا کو اس تاریخی موقع پر پہلے گرو کے جائے پیدائش نانک صاحب کی زیارت کرنے کی اجازت دینے کے لیے سیاسی منظوری کی سہولت فراہم کرائے۔