وارن نے جمعہ کو ٹوئٹر پر لکھا کہ 'اس کرپشن کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے منتخب اراکین کو اپنے سیاسی نظریے کو الگ رکھ کر آئینی فرائض ادا کرنے چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایوان کو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنی چاہئے'۔
ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی شروع ہونی چاہیے: وارن - ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی ہونی چاہیے
امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا ہے کہ خصوصی وکیل رابرٹ مولر کی اطلاع اتنی سنگین ہے کہ ایوان نمائندگان کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فوراً مواخذے کی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔
ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی شروع ہونی چاہیے: وارن
واضح رہے کہ مولر نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2016 میں ہو نے والے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے وکی لیکس کی طرف سے جاری کیے گئے دستاویزات میں دلچسپی دکھائی تھی، اور انتخابی تشہیری مہم کے رکن اس کے بانی جولین اسانج کے ساتھ براہ راست رابطے میں بھی تھے۔