اترپردیش اپر الیکشن کمیشن افسر برہمن دیو رام تواری نےکہا کہ اترپردیش میں اب تک 42 لاکھ 10 ہزار 526 وال رائٹنگ، پوسٹر، بینر وغیرہ معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈپارٹمنٹ کی کاروائی میں اب تک کل 161.48 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط کیا گیا ہے، جبکہ 14,24,555 لیٹر شراب ضبط کی گئی ہے۔
قانون کے تحت اب تک 8 لاکھ 24 ہزار 888 لائسنسی اسلحہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 888 لوگوں کے لائسنس رد کیے گئے ہیں۔