اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

الیکشن کمیشن کی سخت کارروائی

عام انتخابات کے مدنظر اترپردیش الیکشن کمیشن کے افسران کافی مستعدی سے اپنے کام کو انجام دے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی سخت کارروائی

By

Published : Apr 9, 2019, 8:51 PM IST

اترپردیش کے الیکشن کمیشن افسر برہمن دیو رام تیواری نےکہا کہ اترپردیش میں اب تک 39 لاکھ 35 ہزار 346 وال رائٹنگ، پوسٹر، بینر وغیرہ معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی سخت کارروائی

انکم ٹیکس، نارکوٹکس، پولیس ڈپارٹمنٹ کی کاروائی میں اب تک 161.92 کروڑ روپے سے زیادہ ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 13,84,850 لیٹر شراب بھی ضبط کی گئی ہے۔

قانون کے تحت اب تک 8 لاکھ 820 لائسنسی اسلحہ جمع کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 829 لوگوں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی 6,061.82 کلو دھماکہ خیز مواد 10,473 کارتوس اور 4,132 بم برآمد کیے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے مدنظر الیکشن کمیشن کافی سخت کارروائی کر رہا ہے، تاکہ ووٹنگ کے وقت کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details