اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جاپان تباہ کن زلزلے اور سونامی کی آٹھویں برسی پر پھر زلزلے کی زد میں - جاپان

جاپان میں آج جہاں آٹھ برس قبل آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی کے متاثرین کی یاد تازہ کی گئی وہیں صوبہ فوکوشیما کے مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آٹھویں برسی پر پھر زلزلے

By

Published : Mar 11, 2019, 11:47 PM IST

جاپان کے محکمہ موسمیاتی سائنس ایجنسی کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.9 تھی۔

زلزلے کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح دو بجکر 11 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کا مرکز 36.8 ڈگری شمالی طول البلد اور 142.5 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

صوبہ هوكائیڈو کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ کے 13 منٹ بعد اسی علاقے میں دوبارہ جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹرا سکیل پر 5.1 تھی۔ زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

دوسری طرف دارالحکومت کے علاوہ ملک کے کئی دیگر شہروں میں بھی 11مارچ 2011 کے یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں شرکا نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

آٹھ برس قبل آج ہی کے روز اس دوہری قدرتی آفت کے نتیجے میں 20 ہزار کے قریب لوگوں کی جانوں کا زیان ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سب سے زیادہ تباہی شمال مشرقی جاپان میں توہوکُو کے علاقے میں ہوئی تھی۔

اس زلزلے اور سونامی سے فُوکُوشیما کے جوہری بجلی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا، فُوکُوشیما کے تباہ شدہ بجلی گھر کی دوبارہ مکمل تعمیر میں ابھی کئی دہائیاں لگیں گی۔

آج کے زلزلے میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات کا انتظارہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details