اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

فرہاد حکیم تارکیشور مندر کے چیئرمین کے عہدے مستعفی

ریاست مغربی بناگال میں تارکیشور ڈیولوپمنٹ بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی جگہ ہگلی پارلیمانی حلقہ کی سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر رتنا دے ناگ کو مقرر کیا گیا۔

فرہاد حکیم

By

Published : Jun 19, 2019, 10:29 AM IST

مغربی بنگال کے معروف مندر تارکیشور مندر کی ترقیاتی کاموں اور دیکھ ریکھ کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے تارکیشور ڈیولوپمنٹ بورڈ قائم کیا گیا تھا اور کولکاتا کے مئیر فرہاد حکیم کو بورڈ کا چئیرمین منتخب کیا گیا تھا۔

ممتا بینرجی کی جانب سے ایک مندر کے بورڈ کے لئے مسلمان کو چئیرمین بنانے کے فیصلے کی بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے پرزور مزمت کرتے ہوئے قانون چارہ جوئی کی دھمکی دی تھی۔

ان کے علاوہ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگھیہ نے بھی اس پر اعتراض کیا تھا۔

فرہاد حکیم نے بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے اسعفیٰ دے دیا ہے اور حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details