اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

احتجاجی مظاہرین کا خیمہ تباہ

جموں پریس کلب میں احتجاج پر بیٹھے عارضی لیکچرار کا خیمہ تیز ہواؤں سے تباہ ہوگیا۔

By

Published : Apr 24, 2019, 8:35 PM IST

احتجاجی مظاہرین کا خیمہ تباہ

جموں پرس کلب میں گذشتہ تین برسوں سے کنٹریکچیول لیکچرار خیمہ میں رہ کر اپنے افراد خانہ کے ہمراہ احتجاج کر رہے ہیں۔

کل رات جموں میں تیز ہواؤں کے باعث ان کا خیمہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے انہیں سڑک کے کنارے سونا پڑا۔

احتجاجی مظاہرین کا خیمہ تباہ

کنٹریکچیول لیکچرار سبزار احمد کا کہنا ہے کہ ’ہم کئی برسوں سے یہاں پر خیمہ زن ہیں لیکن سرکار نے آج تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے ۔ گورنر انتظامیہ نے بھی وعدے کئے لیکن آج تک نہیں نبھایا اور ڈویژنل کمشنر جموں کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ ہمارے مسائل کا حل تلاش کیا جائے لیکن ابھی تک صرف ہمیں تشویش میں رکھا گیا ہے‘۔

ہم سرکار سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں جلداز جلد مستقل نوکری فراہم کی جائے تاکہ ہمیں اپنا حق مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details