ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے کوچادھامن حلقہ میں واقع بربٹہ مارکیٹ کی اہم سڑک ہے، جس پر بارش کے پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں اور نمازیوں کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ سب سے زیادہ پریشانی نمازیوں کو ہوتی ہیں جو نماز کے لیے سڑک میں جمع پانی و کیچڑ کو پار کر واقع مکی مسجد پہنچتے ہیں۔
وہاں کے لوگوں نے سڑک کی اس بدحالی کے لیے رکن اسمبلی کو زمہ دار ٹھہراتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل کے فوجی سیل کے ضلعی صدر غفران عالم فوجی نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔