اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرین الٹنے سے آپریٹر کی موت

حیدرآباد کی فلم نگر روڈ پر ڈی مارٹ شوروم کے قریب شیخ پیٹ۔او یو فلائی اوور پر گرڈرس کو نصب کرنے کے دوران کرین الٹ گیا جس کے نتیجہ میں کرین آپریٹر ہلاک ہوگیا۔

By

Published : Jul 2, 2019, 3:28 PM IST

Updated : Jul 2, 2019, 7:56 PM IST

hyderabad

یہ واقعہ منگل کی صبح تقریبا10.30بجے پیش آیا جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پرٹریفک جام ہوگئی تاہم ٹریفک پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچے اور ٹریفک کو ہٹایا۔
گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)کے عہدیداروں کے مطابق کرین کے آپریٹر نے جب یہ دیکھا کہ اس کا توازن کھوگیاہے تو وہ فوری ڈرائیور کے کیبن سے جان بچانے کے لئے کود پڑا تاہم کرین اسی پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
جی ایچ ایم سی کے کمشنر دانا کشور نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ عہدیدار اس بات کویقینی بنائیں کہ مقام واقعہ کے قریب پانی کے لائن اور الکٹرک سب اسٹیشن کو کوئی نقصان نہ ہونے پائے۔یہ فلائی اوور شیخ پیٹ۔او کالونی کی سڑک پر اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے حصہ کے طورپر تعمیر کیاجارہا ہےتاکہ مہدی پٹنم سے گچی باولی کی سمت جانے والی ٹریفک کے آسان بہاو کو یقینی بنایاجاسکے۔شہر میں ایس آر ڈی پی کے کاموں کے دوران پہلی مرتبہ اس طرح کا ناگہانی واقعہ پیش آیا۔کمشنرجی ایچ ایم سی دانا کشور نے کہاکہ کنٹریکٹر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈرائیور کے خاندان کو معاوضہ ادا کرے۔انہوں نے ڈرائیور کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jul 2, 2019, 7:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details