ان تنظیموں نے ماضی میں بھی گاندھی کی شبیہ کو بگاڑنے کی کوششیں کی ہیں۔ لیکن ان کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے۔
'مودی کے مَن میں بھی گوڈسے، گاندھی کی حمایت محض دکھاوا' - مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ
بھارت کے معروف مورخ ڈاکٹررام پُنیانی نے حال ہی میں مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے ناتھو رام گوڈ سے کو محب وطن کہے جانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو تنظیموں کی جانب سے مہاتما گاندھی کو نیچا دکھانے کی کوشش نئی نہیں ہے۔
ڈاکٹر پنیانی کے مطابق دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی شاکھاؤں میں گاندھی کے مقابلے ساورکر کو اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ ساورکر ہندو راشٹر کے نظریہ کے حامل تھے۔ انہوں نے نریندر مودی کو بھی گوڈ سے بھکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھل کر اس بات کا اظہار بھلے ہی نہ کریں لیکن انہوں نے کھلے عام اپنے ہندو نظریے کا اظہار کیا ہے، جو ناتھورام کا بھی نظریہ تھا۔
ممتاز مورخ نے شبہ ظاہر کیا کہ آر ایس ایس نے ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے اور اس کے آئین کو بدلنے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے، اگر بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوتی ہے تو ہندو تنظیموں کی یہ کوشش ہوگی کہ ملک میں ہندو نظریاتی آئین "منوسمرتی" کا نفاذ عمل میں لایا جائے، جس کی دستور ہند کے معمار ڈاکٹر ایڈلر نے مخالفت کی تھی۔