اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولیس کے سامنے ڈاکٹر کی پٹائی - ڈاکٹر

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے ضلع ہسپتال میں زخمی شخص کے خاندان والوں نے ڈاکٹر سے بحث کی اور ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ پولیس تماشائی بنی رہی۔

پولیس کے سامنے ڈاکٹر کی پٹائی

By

Published : Jul 2, 2019, 11:32 PM IST

ضلع ہسپتال میں میڈیکل چیک ایپ کے لیے آئے مریض کے خاندان والوں نے ڈاکٹر کے ساتھ بد تمیزی کی اور مارپیٹ کی۔ اور یہ سب وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے سامنے ہوا لیکن پولیس کچھ نہیں کی صرف تماشائی بنی رہی۔

سی سی ٹی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر نے مارپیٹ کا مقدمہ درج کرایا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے ایس پی سے ملاقات کرکے ملزمین پر جلد کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اٹیر تھانہ کے ناولی ہار گاؤں کا رہنے والا لولی یادو کا کسی سے پرانی دشمنی تھی۔ گزشتہ روز اس کے ساتھ کچھ لوگوں نے مارپیت کی تھی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر اسے ہسپتال لے کر آئی تھی۔

ہسپتال میں زخمی لولی یادو کے میڈیکل چیک ایپ کے دوران اس کے خاندان والوں نے ڈاکٹر پر دباؤ بنارہے تھے۔

سی سی ٹی فوٹیج کو دیکھنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لیکن پولیس وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے ہونے سے صاف انکار کررہی ہے۔ جب کہ سی سی ٹی فوٹیج میں صاف طور سے پولیس اہلکار دکھائی دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details