اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

افوا پھیلانے کے الزام میں 14 گرفتار

بھاٹ پاڑہ میں لوگوں کو اکسانے اور فساد برپا کرنے کے الزام میں پولیس نے اب تک 14 افراد کو گرفتارکرلیاہے، بھاٹ پاڑہ علاقے سے پولیس نے آ ج بھی دیشی بم بر آمد کی ہے۔

افوا پھیلانے کے الزام میں 14 گرفتار

By

Published : Jun 21, 2019, 3:20 PM IST


شمالی24 پر گنہ کے بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ روز پولیس آؤٹ پوسٹ(پھاڑی) کی افتتاحی تقریب سے قبل شرپسندوں کے درمیان بم بازی اور فوئرنگ میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

بھاٹ پاڑہ اورا س کے اطراف چھا پہ ماری کے دوران پولیس نے لوگوں کو اکسانے اور فساد بر کرنے کی سازش کر نے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مغر بی بنگال پولیس آر اے ایف اور کمبٹ فورسزبھاٹ پاڑہ اورا سکے اطراف میں گشت کر تی نظر آرہی ہے۔حساس علاقے پر پولیس کی گہری نظر ہے اورکسی بھی شخص کی حرکت مشکوک نظر آ تے ہی اسے گرفتار کرلیا جا رہا ہے۔

پولیس کاکہناہے کہ بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں گزشتہ12 گھنٹوں سے تشدد کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حالات اب بھی کشیدہ ہونے کے باوجودسب سے کنٹرول میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details