اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں:ممتابنرجی

مغربی بنگال کے مرشدآباد کے بیل ڈانگہ میں ترنمول کا نگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کے امیدوار اپوروسرکار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔

By

Published : Apr 15, 2019, 3:25 PM IST

کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں:ممتابنرجی

ممتا بنر جی نے جلسے کے دوران حریف جماعتوں کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سی پی آ ئی ایم ، کانگریس اور بی جے پی کو ووٹ دینے سے ضلع میں بے روزگاری میں اضا فہ ہو گا۔ مرشد آ باد کے لوگوں سے ووٹ تقسیم نہ کرنے کی اپیل کی ۔

انہوں نے کہاکہ پولنگ بوتھ پر تعینات بی ایس ایف سےڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے خبر ملی ہے کہ بی ایس ایف کے جوان لوگوں کو بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔اس طرح کی حرکت کرنے والوں دھردبوچیں۔ووٹنگ کے دن بڑی تعداد میں لوگ پولنگ بوتھ تک پہنچے اور ترنمول کا نگریس کے امیدوارکے حق میں ووٹ ڈالیں۔
ممتا بنر جی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے دوران وزیراعظم بھارت اور پاکستان کی باتیں کر تے ہیں۔پاکستان سے ہمارا کیا مطلب ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جا ری رہنی چا ہئے مگر کسی کوذاتی مفاد کےلیے فوج کے نام کااستعمال نہیں کرنا چا ہئے۔ مودی کہتے ہیں کہ مودی کی فوج۔مودی کی فوج کیوں بھارت کی فوج کیوں نہیں۔
مودی حکومت آسام کی طرح بنگال میں این آ ر سی بل کے ذرئعہ افراتفری کا ماحول پیدا کرنا چا ہتے ہیں لیکن میں جب تک ہوں مودی کو ایسا کرنے نہیں ددوں گی۔
مودی کوجواب دینا پڑے گا۔ایک بار انتخابات ہو جا ئے اس کے بعد مودی کاکیاحال ہوتا ہے اسے پورا ملک دکھے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details