مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ہی ریاست میں دل بدل کھیل کی شروعات کی تھی۔ اس کا خمیازہ بھی اسی کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2011 میں لفٹ فرنٹ کی حکومت کو گرانے کے ارادے سے بنگال میں اس کھیل کو ہوا دی گئی۔ لفٹ فرنٹ کی 34 سالہ حکومت کے خاتمے کے بعد ترنمول کانگریس کی حکومت بنی لیکن دل بدل کا کھیل جاری رہا-
دلیپ گھوش نے کہا کہ جب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ بنی تب کانگریس کے رہنماوں کو ترنمول میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال بعد 2021 میں ممتا بنرجی ایک بار پھر ان ہی لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی بات کہہ رہیں ہیں جنہیں اس کھیل کا وسیع تجربہ ہے۔