بی جے پی نے آج پارلیمانی انتخابات کے منشور کو جاری کیا جس کے بعد کانگریسی رہنما احمد پٹیل، رندیپ سرجے والا اور دیگر نے رد عمل ظاہر کیا۔
اس موقع پر احمد پٹیل نے کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی منشور کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے انتخابی منشور میں صرف مودی کی تصویر ہے۔ جبکہ کانگریس کے انتخابی منشور کی تصویر میں لوگوں کا مجمع ہے۔ یہی فرق ہے کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی منشور میں'۔