اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دورے پر - صورتحال

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج جموں و کشمیر کا یک روزہ دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

راجناتھ سنگھ کا آج جموں و کشمیر کا دورہ

By

Published : Jun 3, 2019, 9:36 AM IST

Updated : Jun 3, 2019, 2:15 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور وادی میں عسکریت پسند مخالف آپریشنوں کے بارے میں جانکاری حاصل کریں گے۔

راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے دورے پر

اس دوران وہ لداخ خطے کے سرحدی علاقوں بالخصوص سیاچن گلیشیئر کا دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

چند روز قبل ملک کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راجناتھ سنگھ کا یہ بحیثیت وزیر دفاع کسی بھی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔تاہم موصوف سابقہ حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ قریب دو درجن سے زائد بار جموں و کشمیر کے دورے کیے تھے۔

راجناتھ سنگھ لداخ خطے کا دورہ کرکے چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور سیاچن وار میموریل پر حاضری دے کر ملک کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دیگر سینیئر فوجی افسران بھی موجود ہوں گے۔

Last Updated : Jun 3, 2019, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details