اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھوپال گیس سانحہ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ

بھوپال گیس سانحہ کیس میں سزا یافتہ ملزمان کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

بھوپال گیس سانحہ

By

Published : Mar 14, 2019, 11:50 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ہائی کورٹ نے آج بھوپال گیس سانحہ کیس میں سزا یافتہ ملزمین کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھنے کا حکم دیاگیا۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ جج سبودھ ابھينكر کی یک رکنی بینچ نے یہ حکم دیا ہے۔

بھوپال گیس سانحہ کے معاملے میں سزا یافتہ ملزمان نے اپیل کی تھی کہ سماعت کے دوران سی بی آئی کی کیس ڈائری منگوائے جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہےکہ ڈسٹرکٹ کورٹ بھوپال نے اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے خلاف دو ملزمان نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

واضح ر ہے کہ بھوپال گیس سانحہ کے معاملے میں ڈسٹرکٹ کورٹ بھوپال نے سات جون سنہ 2010 کو یونین کاربائیڈ کمپنی کے اس وقت کے چیئرمین کیشو مہیندر، منیجنگ ڈائیریکٹر وی پی گوکھلے، پروڈ كشن مینیجر ایس پی چودھری، ورک مینیجر جے مکند سمیت آٹھ لوگوں کو لاپرواہی کی وجہ سے حادثے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے دو برس کی قید اور ایک لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

یاد رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا تھا کہ گیس رساؤ کے اثر کی وجہ سے 35 سو افراد ہلاک ہوئے تھے، اور ابھی تک 15 ہزار افراد کی موت ہو چكي ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details