رکن پارلیمنٹ گنوانے کے بعد موسم نور بینظیر نے پر یس کانفرنس کے دوران کہا کہ ترنمول کانگریس میں جانے کا میرا فیصلہ درست تھا۔ پارلیمانی انتخابات میں چند سیٹیں گنوانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
ترنمول میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا - فیصلہ
مالدہ شمال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کے بعد موسم نور بے نظر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ بالکل درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات نتائج مود ی کے سائے کسی کے حق میں نہیں گیا۔ بی جے پی نے تقریباًتمام ریاستوں میں یکطرفہ جیت درج کی ہے۔اس سے پتہ چلتاہے کہ لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی تمام پالیسیاں پسند ہیں۔
موسم نور کے مطابق اتر مالدہ ہمارا خاندانی پارلیمانی حلقہ تھا۔بی جے پی کے امیدوار کے ہاتھوں شکست سے زیادہ اترمالدہ گنوانے کا افسوس ہے۔ مجھے اسی امید نہیں تھی۔لوکوں کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں اوراسے قبول بھی۔ انہوں نے اترمالدہ کانگریسی گڑھ ہے لوگوںے ترنمول کانگریس کو قبول نہیں کیا۔