اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

احتجاج کے بعد سمبل میں ہندگامی میٹنگ - ہنگامی میٹنگ

شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے سمبل قصبے میں جمعرات کے روز مقامی آبادی نے بنیادی سہولیات کے فقدان پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد سنیچر کو ضلع تقریاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔

احتجاج کے بعد سمبل میں ہندگامی میٹنگ

By

Published : Jun 29, 2019, 1:14 PM IST

نمائندے کے مطابق ضلع تقریاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سمبل کا دورہ کرکے قصبے کے تمام اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔

احتجاج کے بعد سمبل میں ہندگامی میٹنگ

میٹنگ میں ڈی سی بانڈی پورہ نے سمبل قصبے کے تمام مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقعے پر ان کا ازالہ کرنے کی تلقین کی۔

ضلع تقریاتی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو مسائل جلد سے جلد حل کیے جا سکتے ہیں ان کے متعلق متعلقہ محکمہ جات و افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تاہم جن مسائل میں وقت درکار ہیں انہیں بھی وقت مقررہ پر حل کیا جائے گا۔

ادھر قصبے کی نمائندگی کر رہے وفود نے ڈپٹی کمشنر کی سمبل آمد اور یقین دہانیوں کی سراہنا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details