جنوبی شہر حیدرآباد میں بھی رمضان کے موقع پر کھجور کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق، اس وقت شہر حیدرآباد میں 42 اقسام کے کھجور دستیاب ہیں جو مختلف ممالک سے درآمد کی گئیں ہیں۔
ماہ رمضان کے پیش نظر کھجور کی طلب میں اضافہ
ماہ رمضان میں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر کھجور ایک لازمی جز ہے۔ اس لیے ماہ رمضان میں کھجور کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
ماہ رمضان کے پیش نظر کھجور کی طلب میں اضافہ، متعلقہ تصویر
رمضان میں افطار کے وقت کھجور کا خاص اہتمام ہوتا ہے۔ پیغمبر اسلام کی سنت کے علاوہ اس کے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قیمتوں میں کسی قدر اضافے کے باوجود اس کو خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ رمضان میں بیشتر گھرانوں میں کھجور بطور تحفتاً بھی بھجوائی جاتی ہے، جس کے سبب اس کی طلب ہمیشہ زیادہ رہتی ہے۔