اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کرائسٹ چرچ: ہلاک شدگان سے اظہار یکجہتی

نیوزی لینڈ میں ہونے والے شدت پسندانہ حلمے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے پیش نظر فرانس میں ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔

ہلاک شدگان سے اظہار یکجہتی

By

Published : Mar 18, 2019, 10:52 AM IST

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کرائسٹ چرچ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور اندھیرے میں ڈوبا رہا۔

اطلاع کے مطابق کرائسٹ چرچ میں شدت پسندانہ حملے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتوں اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان نیویارک میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ اور سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کرکے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ عالمی برادری متاثرین کے غم میں شریک ہورہے ہیں اور حملے کے خلاف مذمتی بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کرائسٹ چرچ کے مقامی گرجا گھر میں متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ ڈین آف کرائسٹ چرچ لارنس کمبرلی نے اس واقعہ کو بے حد خوفناک قرار دیا، اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڈنی اوپیراہاؤس کی روشنیاں مدھم کردی گئیں، جبکہ ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی روشنیاں بھی بجھادی گئیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں ہونے والی انتہا پسندی میں ہلاک ہونے والے 50 مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جبکہ ترکی صدر کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے ترکی آنے کی تحقیقات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details