دہلی میں یوپی ایس سی کی تیاری کرنے والا سنپت کمار کئی بار امتحان دیا۔ لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔ کئی سینیئر رہنماؤں کے ساتھ اس نے اپنی تصویر لی تھی۔ اور اسے دیکھاکر وہ لوگوں سے ٹھگی کرنے لگا۔ وہ خود کو بیوروکریٹ بتاتا تھا۔
کروڑوں کی ٹھگی کرنے والا شخص گرفتار حیدرآباد کے ایک شخص کو پیٹرول پمپ اور گیس ایجنسی دلانے کے بہانے اس نے 1.80 کروڑ روپے کی ٹھگی کی۔اس معاملے میں کرائم برانچ نے اسے گرفتار کیا ہے۔
سنپت کمار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے کئی سینیئر رہنما دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، منیش سیسودیا، وینکیا نائڈو اور نوئیڈا کے رہنما مہیش شرما کے ساتھ اپنیب تصویو شیئر کی ہے۔سنپت نے پولیس کو بتایا کہ وہ ان تصاویر کی وجہ سے لوگوں کو جھانسے میں لیتا تھاجس کی وجہ سے لوگوں کو اس پر بھروسہ ہوجاتا تھا۔ اس کے بعد وہ لوگوں سے بڑی رقم وصول کرتا تھا۔
ڈی سی پی رام گوپال نائیک نے بتایا کہ سنپت کمار نے دہلی ہی نہیں بلکہ کئی ریاستوں میں بھی ٹھگی کی واردات میں شامل رہا ہے۔پولیس اس سے مزید ٹھگی سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔