کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے اس سیزن میں شاندار مظاہرہ کیا ہے، ابھی تک کولکاتہ نے چھے میچ کھیلے ہیں جن میں چار میں اس نے جیت حاصل کی ہے، جبکہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دہلی نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا - کولکاتہ نائٹ رائڈرس
آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں پوائنٹس فہرست میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس دوسرے مقام پر جبکہ دہلی کیپٹلز چھٹے مقام پر موجود ہے۔
کولکاتہ میں دہلی کیپٹلز کا سخت امتحان
دوسری طرف دہلی کیپٹلز نے چھہ میچ کھیلے ہیں اور اسے تین جیت ملی ہے، جبکہ تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کولکاتہ کو گھریلو میدان کا فائدہ حاصل ہوگا۔ دہلی کیپٹلز کے لیے آندرے رسل سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ رسل موجودہ آئی پی ایل میں زبردست بلے بازی کر رہے ہیں۔ دہلی کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پرتھوی شا بھی ٹیم کے لیے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وہ کئی بات ٹیم کو تیز آغاز فراہم کر چکے ہیں۔
Last Updated : Apr 12, 2019, 7:37 PM IST