اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ضلع انتظامیہ پر خرد برد کا الزام

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں حال ہی میں تشکیل دی گئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے کارکنان نے اسپورٹس اسڈیڈیم میں احتجاج کیا۔

کھیل سرگرمیوں کےلئے واگزار رقومات میں خرد برد کا الزام

By

Published : Jun 19, 2019, 4:37 PM IST

ایسوسی ایشن سے وابستہ کارکنان نے ضلع انتظامیہ پر خرد برد کا الزام عائد کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن سے وابستہ کارکنان کا کہنا تھا کہ ضلع میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام کی مرمت کے لئے انتظامیہ نے 68لاکھ روپے واگزار کئے تھے۔

کھیل سرگرمیوں کےلئے واگزار رقومات میں خرد برد کا الزام

احتجاجی افراد کے مطابق چند ماہ قبل اسٹیڈیم میں معمولی مرمت کے بعد کام کو روک دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب حکام سے اس بارے میں مزید تحقیقات کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم پر 35لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، جبکہ احتجاجی افراد کے مطابق اسٹیڈیم کی حالت ابھی بھی خستہ ہے اور اتنی بڑی رقم کا اثر زمینی سطح پر دیکھنے کو نہیں مل رہا۔

انہوں نے اس معاملے میں احتجاج درج کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے واگزار رقومات کو صحیح طریقے سے استعمال میں لانے کی گزارش کی ہے۔

احتجاجی افراد نے اب تک خرچ کی جا چکی رقومات کی بھی صحیح معنوں میں تفتیش کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details