ملک کو ایک اچھے رہنما کی ضرورت: یچوری - ذمہ دار
سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما سیتا رام یچوری نے کہا کہ ملک کو ایک ذمہ د ار رہنما کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک غیر ذمہ دار رہنما کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور ہے۔
دمدم پارلیمانی حلقے سے سی پی آ ئی ایم کے امیدوار کی حمایت میں جلسے کو خطاب کر تے ہوئے سیتارام یچوری نے کہاکہ ملک کو ایک ذمہ داررہنما کی ضرورت ہے۔ایک غیر ذمہ دار رہنما کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور ہے۔
سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری نے نریندرمودی پر تنقید کر تے ہوئے سی پی آ ئی ایم کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ ان کا موازنہ ہٹلرسے کیا۔
انہوں نے کہاکہ مودی کی وجہ سےملک کو نقصان ہو اہے۔ ملک کے عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
این ڈی اے کے متبادل کے سوال پر یچوری نے کہاکہ 23 مئی سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔نتائج آنے کے بعد ہی این ڈی اے کے متبادل پر کام کیا جائے گا۔
یچوری کے مطابق مغر بی بنگال میں حالات بہت اچھے نہیں ہیں۔ ممتا بنر جی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔مرکزور ریاست دونوں کے لیے متبادل کی تلاش کی جا رہی ہے۔