اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالیگاؤں میں تعمیراتی کاموں کا آغاز - مالیگاؤں میں تمام تعمیراتی کام شروع

انکم ٹیکس وکیل محمد یوسف عبداللہ شیخ کی جانب سے مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی پٹیشن پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کے تحت مالیگاؤں میں تمام تعمیراتی کام شروع کئے گئے ہیں۔

مالیگاؤں میں تعمیراتی کاموں کا آغاز
مالیگاؤں میں تعمیراتی کاموں کا آغاز

By

Published : Nov 11, 2020, 8:09 AM IST


ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی خستہ حالی، ماحولیاتی و بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے مُحمد یُوسف عبداللہ نے 2019 میں نیشنل گرین ٹریبونل (دہلی) میں مفاد عامہ کے تحت پٹیشن دائر کی تھی۔

دائر کی گئی پٹیشن کی بناء پر نیشنل گرین ٹریبونل نے تمام معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکمنامے جاری کیے اور مالیگاؤں شہر کے مسائل کو سنجیدگی سے جاننے اور انہیں حل کرنے کی خاطر جوائنٹ انسپکشن کمیٹی تشکیل دی،جس میں مرکزی و ریاستی محکموں کو شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیشنل گرین ٹریبونل نے ریاستی چیف سیکریٹری، سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ، مہاراشٹر پالوشن کنٹرول بورڈ، ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پولیس ڈپارٹمنٹ اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن وغیرہ کو بھی آرڈرز (حُکمنامے) جاری کئے۔

حکمنامے کے مطابق شہر میں بڑھتی جان لیوا فضائی و آبی آلودگی، دُھول اور گڑھوں سے لبریز خستہ حال سڑکیں، ٹرافک کنجیشن، اَتی کرمن، شہر میں شجر کاری، گارڈنس گرینری کی کمی، مالدہ شیوار میں گیارہ ہزار مکانات اور ڈمپنگ گراؤنڈ کا مسئلہ، شہر میں گٹروں اور نالوں کی صفائی، لاکھوں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے گرناڈیم میں شامل ہونے والے زہر آلود پانی کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بنیادی مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی گئی۔

چونکہ ایک سال گذر جانے کے باوجود کارپوریشن اور حکومت کا دوسرا ذمہ دار عملہ این جی ٹی آرڈرز پر سنجیدگی سے عمل نہیں کررہا تھا اس بات کا ٹریبونل نے سخت نوٹس لیا اور اپنے 21 جنوری 2020 کے آرڈر میں احکامات جاری کئے۔ آپس میں تال میل نہ ہونے کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈسٹرک کلکٹر، مالیگاؤں میونشپل کمشنر، مہاراشٹر پالوشن کنٹرول بورڈ کے ریجنل آفیسر (ناسک)، اے ایس پی مالیگاؤں یہ چاروں افسران بذات خود اگلی تاریخ (25 مارچ 2020) پر این۔ جی ٹی پرنسپل بینچ (دہلی) میں حاضر رہیں اور اب تک کیا عمل در آمد کیا اس کی رپورٹ پیش کریں۔

این جی ٹی نے مزید وارننگ دی تھی کہ ٹریبونل نے اب تک جو آرڈر جاری کئے ہیں وہ عدالت کا قانونی فیصلہ ہے اور اس کی تعمیل اور اطاعت نہ کرنا اور اسے سنجیدگی سے نہ لینے کی صورت میں ان چاروں افسران کے خلاف این جی ٹی ایکٹ 2010 کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

این جی ٹی میں اگلی سماعت 20 جنوری 2021 کو ہوگی. اس سے پہلے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن، مہاراشٹر پالوشن کنٹرول بورڈ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کو 31 دسمبر 2020 تک رپورٹس داخل کرنی ہوگی.


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ' اگر شہر کے سیاسی لیڈران میں اتنی ہی صلاحیت ہوتی تو آج مالیگاؤں شہر کا اتنا برا حال نہ ہوتا اور عوام اتنی پریشان نہ ہوتی۔ اس لیے اب عوام اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے کرپٹ پالیٹیکل مافیا کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details