ڈپٹی کمشنر پولیس لائن میناکشی کاتیان کے مطابق کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے بعد کانسٹیبل انکت ضلع شاملی کے اپنے آبائی گاؤں چلے گئے تھے۔ کانسٹیبل انکت کی دوران علاج ہی موت ہوگئی۔
نوئیڈا میں کورونا سے کانسٹیبل کی موت - نوئیڈا میں کورونا
گوتم بودھ نگر میں ڈائل 112 پر تعینات کانسٹیبل انکت کی کورونا انفیکشن کے باعث موت ہوگئی۔ اس کی موت سے محکمہ پولیس میں سوگ کی لہر پھیل گئی ہے۔
Corona
واضح رہے کہ گوتم بدھ نگر میں اب تک لگ بھگ 207 پولیس اہلکار کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ 182 کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
اتوار کے روز 52 سالہ سب انسپکٹر چندرپال سرسوت بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث ہلاک ہوگئے تھے جن کا تعلق یوپی کے ضلع ہاتھرس سے تھا۔ ضلع میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں اب تک 250 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔