اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وینزویلا بحران: صدر کا تختہ اُلٹنے کی سازش

وینزویلا میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور اب صدر مدورو کا تختہ اُلٹنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔

وینزویلا بحران

By

Published : May 1, 2019, 8:39 PM IST

وینز ویلا کے دارالحکومت کراکس میں فوجی اڈے کے قریب حزب مخالف جماعتوں کے حامیوں اور فوج میں جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے 69 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک جانب امریکی حمایت یافتہ اور خود ساختہ صدر خواں گوائیڈو نے فوج کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کردیا۔

دوسری جانب برازیلین حکام نے کہا کہ وینزویلا کے بہت سے فوجیوں نے اس کے سفارت خانے میں پناہ لے لی جبکہ اسپین، میکسیکو اور کولمبیا میں وینزویلا کے سفارت خانوں کے باہر مدورو کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، وینزویلا کے عوام کی آزادی کی حمایت میں ان کے شانہ بشانہ ہے اور ٹرمپ نے کیوبا کو مدورو کی حمایت ترک نہ کرنے کی صورت میں کڑی پابندیوں کی دھمکی دے دی۔

واضح رہےکہ یورپی یونین نے وینزیلا کے معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details