اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'قرض داروں کی فہرست عام کی جائے' - ابھیشیک منو سنگھوی

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز قرض ادا نہ کرنے والے 100بڑے قرض داروں کے نام بتانے کا ریزرو بینک کو حکم دیا ہے۔

کانگریس

By

Published : Apr 28, 2019, 5:40 PM IST

کانگریس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے اس پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح ہونا چاہیے کہ چار سال تک کن وجوہات سے اس فہرست کو عام کرنے میں ٹال مٹول کی جاتی رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ حق اطلاعات کے تحت بینکوں کا قرض ادا نہیں کرنے والے بڑے قرض داروں کی فہرست مانگی گئی تھی۔

درخواست گزار نے عوامی بینکوں کے ساتھ ہی گجرات کے کوآپریٹوبینک کے بڑے قرض داروں کے نام بتانے پربھی ریزرو بینک نے زور دیا تھا لیکن بینک نے فہرست جاری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں یہ معاملہ انفارمیشن کمشنر کے پاس گیا، لیکن ناموں کی فہرست سامنے نہیں آئی۔ سپریم کورٹ میں مسئلہ پہنچا تو بینک کو جم کر پھٹکار لگی اور ناموں کی فہرست عام کرنے کو کہا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ بینک کو یہ بتانا چاہیے کہ اسے قرض داروں کے ناموں کی فہرست عام کرنے میں دقت کیوں آ رہی ہے؟ انہوں نے جاننا چاہا کہ کیا بینک اس فہرست کو اس لیے جاری نہیں کر رہا ہے کہ اس میں گجرات اور وہاں کے کوآپریٹیو بینک کا نام ہے اور اس میں کچھ بڑے لوگوں کے نام شامل ہو سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کو سپریم کورٹ نے آخری موقع دیا ہے اور اسے اب ناموں کا انکشاف کرنا ہی پڑے گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details