رویندر شرما نے کہ اس کی وجہ سے کسانوں میں کافی پریشانی ہو رہی ہیں جنہیں سستے داموں پر فصل کی خریداری کر استحصال کیا جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رویندر شرما نے حکومت پر مناسب مقامات پر بر وقت منڈی قائم کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے جس کے نتیجہ میں کسان دلالوں کو اپنی فصل سستے داموں پر بیچنے کے لئے مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 80فیصد سے زائد کسانوں کو اپنی فصل دلالوں کو بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،تاکہ وہ اپنے قرض کی ادائیگی کرسکیں۔