اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

واقعی ممتا بنرجی بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سنجیدہ ہیں؟ - وزیراعلیٰ

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی نیت پرسوال اٹھتے ہوئے کہاکہ واقعی وہ ّممتابنرجی)بی جے پی کوشکست دینے کےلیے سنجیدہ ہیں اور کانگریس اور سی پی آ ئی ایم کے ساتھ اتحاد کرنا چا ہتی ہیں۔

واقعی ممتا بنرجی بی جے پی کو شکست دینے کیلئے سنجیدہ ہیں؟

By

Published : Jun 27, 2019, 7:56 PM IST


کانگریس کے ہنمانے کہا کہ ممتا بنرجی سے متعلق لوگوں کی رائے مختلف ہیں کہ وہ اپنی بات کو جلد ہی واپس لے لیتی ہیں اگر وہ سنجیدہ ہیں تو انہیں سینئر کانگریسی لیڈروں سے بات کرنی ہوگی۔بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ممتا بنرجی کی ناکامی کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل کہا تھا کہ بی جے پی بنگال میں متوازی حکومت چلانے کی کوشش کررہی ہے۔کانگریس اور سی پی ایم جیسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر وہ بی جے پی کامقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کی کامیابی کی وجہ سے ریاست کے عوام کومیں تشدد کے واقعات کو دیکھنا پڑا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہم نے سیاسی طور پر ہاتھ ملالیا ہے بلکہ مشترکہ ایشوز ریاستی اور مرکزی دونوں سطح پر آکر ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں
۔
ادھیررنجن نے ممتا بنرجی کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے کہا ک ممتا بنرجی کی پالیسی اور ان کے طریقہ کار کی وجہ سے ہی بنگال میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details