حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی او بی سی سیل کے چیئرمین کے وینکٹ سوامی نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے رواں ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات میں بی سی کوٹہ میں کمی کردی ہے تاہم کانگریس نے نصف سے زائد ٹکٹ بی سی طبقے کے امیدوارو ں کو دے کران کی نمائندگی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
کانگریس نے 'عزت نفس تحریک' شروع کرنے کا اعلان کیا
تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ٹی آر ایس حکومت کے مبینہ آمرانہ طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے اس ماہ کی15 تاریخ سے ایس سیز، بی سیز اور اقلیتوں کے لیے 'عزت نفس تحریک' شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔
کانگریس نے 'عزت نفس تحریک' شروع کرنے کا اعلان کیا
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا آغاز سدی پیٹ ضلع سے ہوگا۔ وینکٹ سوامی نے اس موقع پر مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی کے صدر مندا کرشنا مادیگا کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی پروگرام کو اجازت نہ دیئے جانے پربھی حکومت کی مذمت کی۔