اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی وقف بورڈ کے صدرپراقربا پروری کا الزام - anil bejal

دہلی میں پردیش کانگریس کمیٹی نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے صدرامانت اللہ خان پر اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دلوانے کا الزام عائد کیا ہے۔

رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزام عائد

By

Published : Jun 28, 2019, 12:53 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 1:04 PM IST

کانگریس رہنما جتیندر کوچرنے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزام عائد کیا کہ' آپ رہنما وقف بورڈ میں اپنے بھتیجے کو نوکری دلوائی ہے'۔

رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزام عائد

جتیندر کوچر نے کہا کہ' وہ پورے معاملے کو بد عنوانی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اس لیے اب وہ لیفٹننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کر انھیں اس بد عنوانی کی تحریری شکایت دیں گے اوروہ گوررنر سے پورے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کریں گے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے'۔

کوچر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' اس طریقے سے بورڈ میں تقریباً 7 لوگوں کی تقرری کی گئی ہے اور وہ تمام لوگ ان کے(امانت اللہ) کے رشتہ دار ہیں۔

کوچر کا کہنا ہے کہ' گزشتہ 26 فروری کو ایک اشتہار کے ذریعہ دہلی وقف بورڈ میں 33 مختلف اسامیوں کے لیے درخواستیں منگوائی گئی تھیں لیکن اشہار شائع کرنے کے تیسرے چوتھے دن یعنی کہ 1 اور 2 مارچ کو ان اشتہار کو ہٹا دیا گیا تاکہ امیدواروں کی تعداد کم ہوجائے اور وہ اپنے رشتہ داروں کی تقرری کرسکیں۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details