اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ضمنی انتخابات: کانگرسی امیدواروں کے ناموں کااعلان - امیدواروں

کانگر یس نے مرشد آ بادکے کاندی اور نوادا اسمبلی حقلوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیا۔

ضمنی اسمبلی انتخابات کےلیے کانگرسی امیدواروں کے ناموں کااعلان

By

Published : May 2, 2019, 3:22 PM IST

پردیش کانگریس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرشد آبادکے دواسمبلی حلقوں کاندی اور نواداکے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
ادھیر رنجن چودھری نےکے کہاکہ سیف العالم خان کاندی اسمبلی حلقے سے جبکہ سنیل منڈل نوادا اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ نوادا سے کانگریس کے امیدوار سنیل منڈل ایک ٹیچر تھے جو حال ہی میں ریٹا ئرہو ئے۔وہ نودا کانگریس کے صدر بھی ہیں۔
سیف العالم خان سب ڈیژنل کانگریس کے صدر ہیں۔وہ اپنے زمانے کے ایک اچھے فٹبالر رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نوادا کے ایم ایل اے ابو طاہرخان کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ کاندی اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے اپورواسرکارترنمول کا نگریس میں شامل ہو گئے تھے ۔
آئندہ20 مئی کومرشدآبادکے کاندی اور نوادااسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details