اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

بائیں محاذ اور کانگریس اتحاد نے مغر بی بنگال اسمبلی میں اسپیکر سے ریاست میں جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کےدرمیان جاری تشدد کو روکنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا۔

کل جماعتی میٹنگ بلانے کا مطالبہ

By

Published : Jul 2, 2019, 3:45 PM IST

ریاستی اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما سوجن چکرورتی اور اپوزیشن پارٹی کے رہنما عبدالمنان نے مشتر کہ طور پر پریش کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ حکمراں جماعت اور بی جے پی کی وجہ سے ریاست کی لا ءاینڈ آرڈر کونقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کے تمام اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہیں ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

سوجن چکرورتی کے مطابق ریاست مغر بی بنگال اس وقت نازک دور ست گزررہی ہے۔ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں اگر فرقہ ورانہ تشدد میں تبدیل ہو جائے تو اس کا ذمہ کون لے گا۔

دوسری طرف عبدالمنان کاکہنا ہے کہ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی صورتحال پر جلد سے جلد کل جماعتی میٹنگ بلائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کل جماعتی میٹنگ کے ذریعہ ریاست کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سے سوال کرنا چا ہتے ہیں۔ اس وقت مغر بی بنگال کے تمام اضلاع میں خونی جھڑپیں جاری ہے۔تشویش اس بات پر ہے کہ کہیں سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے فساد نہ ہو جائے۔

مغر بی بنگال کانگریس پردیش کے ترجمان منوج چکرورتی کاکہنا ہے کہ ہجومی تشدد اور سیاسی جھڑپوں کے سلسلے میں کل جماعتی میٹنگ بلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاست مغر بی بنگال میں فساد برپا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details