اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے یوکرین کے نئے صدر کو مبارک باد دی

سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کے نومنتخب صدر ولادی میر زیلنسکی کو مبارکباد پیش کی۔

By

Published : Apr 26, 2019, 7:34 AM IST

یوکرین کے نومنتخب صدر ولادی میر زیلنسکی

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین میں صدارتی انتخابات میں کامیابی پر صدر ولادی میر زیلنسکی کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

اطلاع کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں جیت کے موقع پر ہم خوشی کے ساتھ آپ کو مملکت سعودی عرب کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

اسی طرح سعودی ولی عہد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یوکرین میں صدارتی انتخابات میں آپ کی کامیابی پر میں اس امر پر مسرت محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کو صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں ویلودومیر زیلنسکی نے 30 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔

صدارتی انتخابات میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا، لیکن کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا اور دوسرے مرحلے میں حتمی نتائج کا انتظار تھا، لیکن اب ویلودومیر زیلنسکی کی کامیابی کے بعد وہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details