اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مکمل لاک ڈاؤن سے دوسری لہر پر قابو پانے میں بڑی مدد ملی' - آکسیجن پلانٹ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ یادگیر ضلع میں شرح اموات میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لئے زیادہ بستروں کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں ماہر اطفال ڈاکٹرز کی کمی
سرکاری ہسپتالوں میں ماہر اطفال ڈاکٹرز کی کمی

By

Published : Jun 16, 2021, 10:28 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران یادگیر ضلع کے لوگوں نے یادگیر ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

مکمل لاک ڈاؤن اور لوگوں کے تعاون کی وجہ سے یادگیر ضلع میں کووڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے میں بڑی مدد ملی۔ یادگیر ضلع کے 419 گاوں کو کووڈ سے نجات حاصل ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ یادگیر ضلع میں شرح اموات میں بھی کافی حد تک کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کووڈ مریضوں کے لئے زیادہ بستروں کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت آکسیجن پلانٹ قائم کیا گیا اور یادگیر ضلع کے لیے اسکیننگ مشین خریدنے کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یادگیر ضلع کے لیے بیس ہزار ویکسین کا ذخیرہ ہے ہر دن اہل لوگوں کو باقاعدہ ویکسین دی جارہی ہے۔ یادگیر ضلع انتظامیہ نے تمام اہل افراد کو ویکسین حاصل ہو اس کے لیے موثر اقدامات کر رکھےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یادگیر ضلع میں ڈاکٹرز کی قلت کے مسئلہ کو حکومت کےعلم میں لایا گیا ہے خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ماہر اطفال ڈاکٹر کی کمی ہے حکومت اس مسئلہ کی یکسوئی کے لیے بہت جلد اقدامات کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details