اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'کانگریس کا انتخابی منشور خطرناک'

وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے کانگریس کے انتخابی منشور پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ افسپا کی ترمیم سے فوج کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن

By

Published : Apr 3, 2019, 4:21 PM IST

Updated : Apr 3, 2019, 8:13 PM IST


انہوں نے کہا کہ' اس منشور میں افسپا کی ترمیم بات کرکےعلیحدگی پسندوں، شدت پسندوں اور ملک سے غداری کرنے والوں کو شہ دی گئی ہے'۔

خیال رہے کہ کانگریس نے اپنے منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتی ہے تو فوج کے لیے مختص قانون 'افسپا' میں ترمیم کی جائے گی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم فوج اور انسانی حقوق کو برابری کا درجہ دینے کے لیے کیا جائے گا۔

اس منشور کے مطابق فوج کی جانب سے بلا وارنٹ عام شہریوں کو حراست میں لیا جانا، جنسی زیادتی، ملک سے غداری، ججوں کی تقرری اور بغیر مقدمے کے حراست میں رکھنے والے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

I

Last Updated : Apr 3, 2019, 8:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details