اردو

urdu

By

Published : May 24, 2019, 8:56 PM IST

ETV Bharat / briefs

جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان زخمی، ایک کی حالت نازک

شمالی کشمیر کے سوپور اور پٹن میں نماز جمعہ کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران سات سے زائد نوجوان زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی حالت نازک ہے۔

جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان زخمی، ایک کی حالت نازک

اطلاعات کے مطابق سوپور اور پٹن میں نماز جمعہ کے بعد نوجوان سڑکوں پر آئے اور تعینات فورسز اہلکاروں پر سنگباری کرنے لگے۔

فورسز نے جوابی کارروائی میں ٹیر گیس کے گولے داغے جس کے دوران متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔

جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان زخمی، ایک کی حالت نازک

زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جسے بعد میں سوپور ہسپتال سے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ڈاڈسرہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک مسلح تصادم کے دوران عسکریت کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ہلاک کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details