انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ عبوری دور زیادہ سے زیادہ دو سال کے لیے ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان عبدالرحمان نے ہفتے کے روز اپنے پہلے نشری خطاب میں اپنے پیش رو وزیر داخلہ عوض بن عوف کے نافذ کردہ کرفیو کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور انھوں نے معزول صدر عمر حسن البشیر کے نافذ کردہ ہنگامی حالت کے قانون کے تحت گرفتار کیے گئے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں ہفتے کے روز سوڈان کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس چیف صلاح قوش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ان سے پہلے جمعہ کو وزیر داخلہ اور عبوری فوجی کونسل کے سربراہ عوض بن عوف نے استعفا دے دیا تھا۔انھوں نے ہی مطلق العنان صدر عمر حسن البشیر کو جمعرات کو معزول کرکے گھر پر نظر بند کردیا تھا۔