اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تجارتی جنگ کے سرد پڑنے کے آثار - finish

چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کو چین نے کامیاب قرار دے دیا۔

تجارتی جنگ کے سرد پڑنے کے آثار

By

Published : Apr 12, 2019, 8:48 AM IST

گذشتہ دنوں واشنگٹن میں چینی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں تجارتی جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی چین کے مذاکراتی وفد کی قیادت کررہے ہیں، جبکہ انہوں نے مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چینی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'سہ روزہ مذاکرات انتہائی مفید اور مثبت پیش رفت کے حامل رہے ہیں، امید ہے ثمرات نظر آئیں گے'۔

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details